عبدالعلیم خان کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکے پر اظہار مذمت

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکے  کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملک دشمن عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخواہ میں  دہشت گردی کے  افسوس ناک واقعات لمحہ فکریہ ہیں، سیکورٹی ادارے اور پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہیں،اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائے اور وطن دشمن عناصر کو ناکام کرے۔

Latest stories

More from this section