چاندی کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت مستحکم اور چاندی کی قیمت میں کمی 

(ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، جبکہ چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 ہزار 153 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 212 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 148 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 182 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 270 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں کمی ہوئی، جہاں فی اونس قیمت 2.12 ڈالر گھٹ کر 56.70 ڈالر پر آگئی۔

یوں مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت برقرار رہی، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی نے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ظاہر کیا۔

Latest stories

More from this section