لاہور میں آذربائیجان کی 20 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات

لاہور میں آذربائیجان کی 20 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ دستیاب رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خاتون چند روز قبل لاہور پہنچی تھی، جہاں مبینہ طور پر دو نامعلوم خواتین اسے ایک کیفے لے گئیں۔ کیفے میں ان خواتین کے تین مرد دوست بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو بعد ازاں ایک فلیٹ لے جایا گیا، جہاں اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز دی گئی اور تین افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث مبینہ ملزمان کی تلاش اور دیگر شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین پولیس کی تفتیش اور قانونی کارروائی کے بعد ہوگا۔

Latest stories

More from this section