(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمتی دھاتیں سستی ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 165 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار 600 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 372 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 81 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 175 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 294 روپے ہوگئی۔
یوں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ پاکستان میں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔