ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے سے 4,125 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کمی سے 6,368 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 103 روپے کمی سے 5,459 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.20 ڈالر کمی سے 58.90 ڈالر فی اونس ہوگئی