وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کرک میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ حملے میں ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور کانسٹیبل فرہاد علی شہید ہوگئے۔
وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔