کینٹ کچہری لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ غیر ملکی خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کرایا۔ خاتون کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، جبکہ بیان ریکارڈ کیے جانے کے دوران تمام غیر متعلقہ افراد کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ خاتون کا بیان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انہیں خفیہ راستے سے احاطہ عدالت سے باہر لے جایا گیا۔
غیر ملکی خاتون کی جانب سے تھانہ ڈیفنس سی میں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کیس میں نامزد افراد کی گرفتاری اور تفتیش کا عمل جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مقدمے میں لگائے گئے الزامات کا حتمی تعین عدالتی کارروائی اور تفتیش کے ذریعے ہوگا۔