وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا اور درازندہ امن میلہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہسپتال میں عیادت کی۔ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ واقعے کے بعد امدادی اور سکیورٹی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کو زخمیوں کو فراہم کیے جانے والے علاج معالجے اور طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے