رام مندر فیصلے پر مجھے افسوس ہوا، شاہ رخ، عامر اور سلمان سے معذرت کی: سوارا بھاسکر

ایک حالیہ انٹرویو میں سوارا بھاسکر نے بتایا کہ فیصلے کے بعد وہ پریشان تھیں اور انہیں یہ فیصلہ ناانصافی محسوس ہوا۔ ان کے مطابق انہوں نے اپنی فون بک میں موجود مسلمان دوستوں اور جاننے والوں سے رابطہ کرکے کہا کہ بطور ہندو انہیں اس فیصلے پر افسوس اور شرمندگی ہے اور وہ اس سے اتفاق نہیں کرتیں۔

اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ بعض صارفین نے ان پر ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے اور عدالتی فیصلے کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2019 میں بھارتی سپریم کورٹ نے ایودھیا اراضی تنازع کا متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے متنازع 2.77 ایکڑ اراضی رام مندر کی تعمیر کے لیے دینے اور مسجد کے لیے حکومت کو 5 ایکڑ متبادل اراضی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Latest stories

More from this section