ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکار سلمان خان مداح کا پاؤں گاڑی کے نیچے آنے پر اپنے ڈرائیور پر برہم ہوگئے۔
سلمان خان ممبئی میں مہاراشٹرا کے وزیر آشیش شیلار کی رہائش گاہ پر ایک تہوار کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، جہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
اس دوران ہجوم کے باعث ایک مداح کا پاؤں گاڑی کے نیچے آگیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں سلمان خان کو گاڑی میں بیٹھے ڈرائیور پر غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔