(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مقبول اور معروف اسٹار جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، دیپیکا پڈوکون کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس خبر کے منظرِ عام پر آتے ہی بالی وڈ کے شوبز ستاروں اور دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔نیوز لیٹر سبسکرپشن
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سال 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑے کی پہلے سے بھی ایک بیٹی ہے جس کا نام ‘دعا’ ہے۔