بخشی پل پر سہیل آفریدی کا بڑا اعلان، چارسدہ میں اگلے لائحہ عمل جبکہ صوابی میں فائنل پلان دینے کا وعدہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بخشی پل پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سفر کے باوجود کارکنان کے جوش و جذبے اور شرکت میں کمی نہیں آئی۔

سہیل آفریدی کے مطابق وہ چارسدہ میں لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس پلان کو ضرور سنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوابی میں آخری پلان دیا جائے گا، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ وہ مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا۔

Latest stories

More from this section