عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرانے کا دعویٰ، فلک جاوید اور دیگر رہنماؤں کی بھوک ہڑتال: معین ریاض قریشی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید سے ملاقات ہوئی، جہاں ان کے مطابق فلک جاوید نے جیل میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان سے جیل مینوئل کے مطابق ملاقات نہ کرانے کا معاملہ اٹھایا۔

معین ریاض قریشی کے مطابق فلک جاوید نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ادویات اور کپڑے بھی جیل میں فراہم نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے خلاف فلک جاوید نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے بھی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کی اطلاع ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی بہنوں کو جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کی اجازت دی جائے اور جیل میں موجود خواتین کی بنیادی ضروریات اور طبی سہولیات کے حوالے سے بھی صورتحال واضح کی جائے۔

Latest stories

More from this section