عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے فی تولہ پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 973 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 128 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کی وجہ کیا بنی؟ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے تازہ نرخ کیا ہیں؟