امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز ہوگئی۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا۔

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق قطری اور دیگر ثالث واشنگٹن اور تہران کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں اور اس سلسلے میں قطری حکام آج ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ ٹرمپ کی جانب سے شرائط مسترد ہونے کے باوجود ایرانی وزیر خارجہ سفارتکاری کے لیے پر امید ہیں۔

قبل ازیں ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ہماری تجاویز مسترد کرنے پر حیرانگی ہوئی۔ ہماری تجویز سے حالات معمول پر آسکتےتھے۔ ہمارے مطالبات نئے نہیں بلکہ وہ حقوق ہیں جن کا ہم احترام چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے کوئی دلچسپی نہیں، ہماری اولین ترجیح ملکی مفادات کا تحفظ ہے۔ اگر امریکا مخصوص اقدامات کرے توآبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے تیار ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم 8 ماہ قبل شروع ہونے والی جارحانہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، غیر قانونی طور پر منجمد کیے گئے اثاثوں اور رقوم کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Latest stories

More from this section