عوام پر ٹیکسوں کی نان اسٹاپ بھرمار، پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت سے بھی بڑا بوجھ!

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹیکسز اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ ایک بار پھر سامنے آگیا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی اصل قیمت کے مقابلے میں ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں 136 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 122 روپے 68 پیسے کا اضافی بوجھ شامل ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بنیادی لاگت کے علاوہ ٹیکسز، لیویز اور مختلف مارجنز شامل ہونے سے صارفین کو فی لیٹر زیادہ قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل بھی کیا گیا ہے؛ 26 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت 391 روپے 30 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

Latest stories

More from this section