کی کابینہ نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث بنکاک اور اس کے گردونواح کے 2 صوبوں میں سرکاری ملازمین کے لیے 28 اور 29 ستمبر کو خصوصی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
حکومت کے مطابق خصوصی تعطیلات کا مقصد شہریوں کی آمدورفت کم کرنا اور بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ٹریفک اور سفری مشکلات کو کم کرنا ہے۔
تعطیلات کے اعلان سے تھائی لینڈ کی آئینی عدالت میں پیر کو ہونے والی ایک اہم مقدمے کی سماعت اور فیصلے کے اعلان کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا تھا۔
یہ مقدمہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں استعمال کیے گئے بیلٹ پیپرز سے متعلق ہے اور اس کے ممکنہ فیصلے سے انتخابی نتائج پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔
بنکاک میں شدید بارشوں کے باعث صورتحال اس قدر خراب ہوگئی کہ میٹروپولیٹن انتظامیہ نے ہفتے کے روز دارالحکومت کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا تھا۔
حکام کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران تقریباً 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں شہر کی اہم شاہراہوں پر سیلاب آگیا اور متعدد گاڑیاں جزوی طور پر پانی میں ڈوب گئیں۔