سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، ہٹانے کی کوئی ہدایت نہیں

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی بھی سہیل آفریدی کے خلاف کوئی پیغام نہیں بھیجا اور نہ ہی انہیں وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی ہدایت دی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور تحریک انصاف بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مکمل حمایت کرے گی۔ ان کے مطابق ایسے وقت میں اس نوعیت کی خبریں چلانا مناسب نہیں، کیونکہ موجودہ حالات میں سب کو ملک کے حالات بہتر بنانے اور معاملات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہیں اور پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی اختلافات کو بڑھانے کے بجائے امن، استحکام اور ملکی حالات کی بہتری کے لیے کوششیں ضروری ہیں۔

Latest stories

More from this section