خیبرپختونخوا میں 2.6 ارب روپے کا منصوبہ، سہیل آفریدی نے احساس بے زبان صحت گاڑی کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جانوروں کی صحت اور مویشی پالنے والے کسانوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 2.6 ارب روپے کے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ پشاور میں دی گئی بریفنگ کے مطابق اس پروگرام کے تحت 145 موبائل ویٹرنری کلینکس اور 27 موبائل لیبارٹری ٹیسٹنگ یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ 202 ویٹرنری ڈاکٹرز اور اسسٹنٹس بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

موبائل کلینکس تحصیل کی سطح پر جانوروں کی ویکسینیشن، تشخیص، علاج اور ہنگامی طبی خدمات فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ موبائل لیبارٹریز دودھ کے معیار کی جانچ، ملاوٹ اور مضر آلودگیوں کی نشاندہی میں مدد دیں گی۔ پورے موبائل ویٹرنری نیٹ ورک کو ایک مرکزی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق اس اقدام کا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے کسانوں تک معیاری ویٹرنری سہولیات پہنچانا، بیماریوں کی روک تھام اور مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند مویشی کسان خاندانوں کی آمدن اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Latest stories

More from this section